• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش پر سارہ خان کو ندا یاسر نے کیا سرپرائز دیا؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنی ساتھی اداکارہ سارہ خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہونے پر اُنہیں ایک اسپیشل سرپرائز دیا تھا۔

ندا یاسر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے بتایا کہ جب سارہ خان کہ ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی تو وہ اسپتال میں پنجیری لے کر پہنچ گئی تھیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ سارہ خان کی والدہ حیات نہیں ہیں‘۔

ندا یاسر نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ بڑوں کی طرف سے پیار ہوتا ہے جوکہ سارہ کو بہت پسند بھی آیا‘۔

پنجیری کیا ہوتی ہے؟

پنجیری میں گری دار میووں کا استعمال کیا جاتا ہے جو غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں ان کی وجہ سے ہم بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔ان گر ی دار میووں کی وجہ سے ہماری مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے اور یہ پنجیری کی غذائیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

یہ ایک روایت ہے کہ عورتوں کو بچے کی پیدائش کے بعد یہ غذائی اجزا سے بھرپور پنجیری کھانے کے لیے دی جاتی ہے تاکہ جلد ان کی جسمانی توانائی بحال ہو سکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید