• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مس مارول کے’خصوصی ورژن‘ کی ریلیز کا اعلان

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز، شرمین عبید چنائے نے پاکستانی سینما گھروں میں مس مارول کے’خصوصی ورژن‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

شرمین عبید چنائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’میرے پاس شیئر کرنے کے لیے دلچسپ خبر ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’پاکستان کے لیے عید کا تحفہ! ہم مس مارول کو ملک بھر کے تھیٹرز میں لا رہے ہیں!‘

شرمین عبید چنائے نے بتایا کے مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’مس مارول‘ پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اُنہوں نے لکھا کہ’والٹ ڈزنی کمپنی اور مارول اسٹوڈیوز کی نئی سیریز مس مارول کو اس کے  لائسنس یافتہ ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے خصوصی طور پر صرف پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ڈزنی اور مارول خصوصی طور پر پاکستان کے لیے چھ اقساط پر مشتتمل سیریز کا سینما فارمیٹ ورژن بنائیں گے، جسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

قسط نمبر 1 اور 2،  16 جون کو ریلیز ہوگی۔

قسط نمبر 3 اور 4، 30 جون کو ریلیز ہوگی۔

جبکہ قسط نمبر 5 اور 6، 14 جولائی کو ریلیز ہوگی۔‘

شرمین عبید چنائے نے لکھا کہ’یہ فیصلہ پہلی پاکستانی مارول سپر ہیرو، کمالہ خان (جس کا کردار ایمان ویلانی نے ادا کیا) کے مارول سینمیٹک یونیورس میں ڈیبیو کا جشن منانے کے لیے کیا گیاہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس سیریز میں کیمرے کے سامنے اور پیچھے ایک متنوع کاسٹ موجود ہے۔ ڈزنی اور مارول نہیں چاہتے تھے کہ پاکستانی سامعین مس مارول اور اس کی کہانی کو دیکھنے سے محروم رہیں کیونکہ ڈزنی پلس ابھی تک پاکستان میں لانچ نہیں ہوا ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید