• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کو ایئرپورٹ پر سامان کی ٹرالی لے کر بھاگتے دیکھ کر مداح حیران

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو دہلی ائیرپورٹ پر سامان کی ٹرالی لے کر بھاگتے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنے سامان کی ٹرالی کے ساتھ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندر بھاگتے ہوئے دیکھا تو اس لمحے کی وہاں موجود لوگوں نےویڈیو بنالی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

لیکن یہاں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں کیونکہ اتوار کو ائیر پورٹ پر عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ جاری تھی جب یہ ویڈیو بنائی گئی اور پھراس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کردیا گیا۔

اداکارہ نے اس منظر کی عکس بندی کے لیے سیاہ رنگ کا پوری آستینوں والا ٹرٹل نیک سویٹر، ٹائٹس اور میچنگ جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں فلم کا عملہ بھی عالیہ بھٹ کے ساتھ اس سین کی شوٹنگ کے لیے بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو کے علاوہ عالیہ بھٹ کی ایک ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کچھ پریشان نظر آ رہی ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کرن جوہر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دراصل فلم بندی نے مسافروں اور ہوائی اڈے کے عملے کو حیران کر دیا کیونکہ انہوں نے کبھی عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایئرپورٹ پر اس طرح دیکھنے کی امید نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کپور سے شادی کے چند دن بعد ہی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

اس فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ رنویر سنگھ، جیا بچن، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

جبکہ کرن جوہر اس فلم کے ساتھ کئی سال بعد ہدایت کاری کی طرف واپس آرہے ہیں۔ 

گزشتہ ماہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کی ایک جھلک بھی شیئر کی تھی اور فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید