• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی ود کرن ٹی وی اسکرین پر واپس نہیں آرہا، ، کرن جوہر

بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے واضح کیا ہے کہ ان کا شو کافی ود کرن ٹی وی اسکرین پر واپس نہیں آرہا، اب یہ او ٹی ٹی پر اسٹریم ہوگا۔

اس سے قبل فلم ساز نے اعلان کیا تھا کہ ان کا پسندیدہ اور مشہور ٹاک شو کافی ود کرن جو 2004 سے آن ایئر ہورہا واپس نہیں آرہا ہے، تاہم چند گھنٹوں بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ کہانی میں تھوڑا ٹوئسٹ ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ شو ٹی وی پر واپس نہیں ائے گا، یہ اب او ٹی ٹی پر اسٹریم ہوگا۔

کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ میں کہا تھا کہ چھ سال سے یہ شو اور ناظرین میری زندگی کا اہم حصہ رہے ہیں لیکن اب اسے الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

کرن جوہر کا اپنے نوٹ میں کہنا ہے کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اعلان کررہا ہوں کہ کافی ود کرن واپس نہیں آرہا۔

کرن جوہر کے اس اعلان نے ان کے کئی مداحوں کو مایوس کردیا تھا، آرٹسٹ راجہ کماری نے اسے ’ایک دور کا اختتام‘ قرار دیا ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تحریر کیا کہ مجھے بتاؤ یہ ایک مذاق ہے!!

حالیہ دنوں میں ایسی بھی اطلاعات تھیں کہ کرن جوہر ساتویں سیزن کی تیاری کررہے ہیں اور مہمانوں کی فہرست میں اکشے کمار، ورون دھون، کیارا ایڈوانی، انیل کپور، نیتو سنگھ، سدھارت ملہوترا اور کترینہ کیف کے نام سامنے آئے تھے۔

نوبیاہتا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ساتویں سیزن میں بطور پہلے مہمان شرکت بھی متوقع تھی۔


کافی ود کرن کے 6 کامیاب سیزنز میں بہت سی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں بیشتر کا تعلق شوبز سے تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید