• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویﷺ واقعے پر عمران نیازی کو بلاتاخیر معافی مانگنی چاہیے، رانا ثنااللہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ واقعے پر عمران نیازی کو بلاتاخیر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے اس واقعے میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عدالت میں پیشی سے متعلق بتایا۔ 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈیوٹی جج اٹک نے شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی جج نے وڈیو پیغام کی تصدیق کے لیے پولیس کو شیخ راشد شفیق کا موبائل فون برآمد کرنے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی جج نے شیخ راشد شفیق کے موبائل فون کے فارنزک کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے یہ  بھی بتایا کہ ڈیوٹی جج کے اصرار کے باوجود شیخ راشد شفیق نے اپنا موبائل فون پولیس کے حوالے نہیں کیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبویﷺ واقعے پر عمران نیازی کو بلا تاخیر معافی مانگنی چاہیے، جبکہ پی ٹی آئی ارکان کے خلاف فی الفور انضباطی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا بطور جماعت مسجد نبویﷺ واقعے سے اظہارِ لاتعلقی نہ کرنا بھی قابل تشویش ہے۔

قومی خبریں سے مزید