• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ ممتاز نے شمی کپور سے شادی سے انکار کی اصل وجہ بتا دی

اداکارہ ممتاز نے شمی کپور سے شادی سے انکار کی اصل وجہ بتا دی
اداکارہ ممتاز نے شمی کپور سے شادی سے انکار کی اصل وجہ بتا دی 

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے اداکار شمی کپور سے شادی سے انکار کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کپور فیملی بہت سخت تھی اور میں سب کچھ چھوڑنے کو تیار نہیں تھی۔

بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے فوراً بعد ہی اداکارہ ممتاز چھا گئی تھیں، یہ بات مشہور ہے کہ شمی کپور اور ممتاز کا اس وقت افیئر تھا اور اداکار نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ تاہم، ممتاز نے شمی سے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

حال ہی میں ممتاز نے شمی سے شادی کی پیشکش کو ٹھکرانے کی اصل وجہ بتائی کہ شمی کو ان سے سچا پیار تھا لیکن کپور خاندان بہت سخت تھا اور وہ سب کچھ چھوڑنے، اس سے شادی کرنے اور گھر بسانے کے لیے تیار نہیں تھی۔

ممتاز نے کہا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں انڈسٹری جوائن کی تھی، اس لیے، میری زندگی میں اتنی جلدی سب کچھ چھوڑ دینا ممکن نہ تھا اور میرے انکار پر لوگوں کو یقین نہیں آرہاتھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں نے شمی کو انکار کیا تو وہ شک کرنے لگا کہ مجھے اُن سے محبت نہیں تھی اور میں ایک بڑی ہیروئن بننا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ ممتاز نے 1974 میں میور مادھوانی سے شادی کی، شمی کپور نے 1955 میں گیتا بالی کے ساتھ شادی کی، اس کے بعد انہوں نے 1969 میں نیلا دیوی سے شادی کر لی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید