• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے والدہ کی 70 ویں سالگرہ کیسے منائی؟

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے بہن بھائیوں نے مل کر گزشتہ روز اپنی والدہ سوزین ٹرکواٹ کی 70 ویں سالگرہ منائی ہے۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ سوزین ٹرکواٹ کی سالگرہ کی تقریب سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں کترینہ کیف اور ان کی والدہ کو سالگرہ کے ساتھ کیمرے کے لیے پوذ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں کترینہ کیف اپنی تمام بہنوں، والدہ اور اکلوتے بھائی کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔

جبکہ تیسری اور آخری تصویر میں اداکارہ کی والدہ سوزین ٹرکواٹ اپنی سالگرہ کے کیک کیساتھ مسکراتے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

کترینہ کیف نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’70 ویں سالگرہ مبارک ہو موم‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیشہ اس خوشی اور حوصلے کے ساتھ اپنے بہت شور مچانے والے بچوں کےدرمیان زندگی گزاریں جیسے کہ آپ گزارتی ہیں‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید