• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلو عید ہے تو تصویریں لگا ہی دیتے ہیں، ہمایوں سعید

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر عید کے موقع پر لی گئیں اپنی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ہمایوں سعید نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ’واسع چوہدری بولتا ہے کہ تصویریں نہ لگاؤ جبکہ گھر والے کہتے ہیں کہ تصویریں لگاؤ، بندہ اب کرے تو کیا کرے۔‘

ہمایوں سعید کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر مزید لکھنا ہے کہ ’چلو عید ہے تو تصویریں لگا ہی دیتے ہیں۔‘

ہمایوں سعید کی اِن تصویروں کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انہیں کمنٹ کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا سپر ہیرو قرار دے دیا ہے۔

اداکار واسع چوہدری نے بھی ہمایوں کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’ایسی تصویریں ہوں تو ضرور لگائیں، آپ کو پتا ہے میں کونسی تصویریں نہ لگانے کا کہتا ہوں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید