• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔

بلیغ الرحمٰن کو  گورنر پنجاب بنانے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔

نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا تعلق بہاولپور سے ہے۔

بلیغ الرحمٰن ن لیگی دورِ حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

عمر چیمہ کو ہٹانے کی سمری

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔

اس سمری پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ دنوں میں کارروائی نہیں کی تھی۔

جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یکم مئی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئین کے مطابق صدرِ مملکت اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں وہ خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید