• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) علیم خان گروپ کے سربراہ علیم خان کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم کو دیا گیا مناظرے کا چیلنج فیاض الحسن چوہان نے قبول کرلیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں، میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔

علیم خان کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) علیم خان گروپ کے سربراہ علیم خان نے سابق وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خود پر الزامات لگانے کے حوالے سے علیم خان پھٹ پڑے، اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ ٹی وی پر مناظرہ کر لیں۔

عمران خان سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں، میں بھی آپ کا نام عزت سے لوں گا۔

قومی خبریں سے مزید