• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجِ بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان ’آسانی‘ میں تبدیل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’آسانی‘ میں 24 گھنٹوں کے دوران شدت آنےکا امکان ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’آسانی‘ نکوبار جزائر سے 450 کلو میٹر شمال مغرب میں موجود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

یہ طوفان مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس سے 10 مئی تک شمالی آندھرا پردیش، اڑیسہ اور شمال مغربی خلیج بنگال متاثر ہو سکتے ہیں۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے اڑیسہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں منگل سے بارشیں متوقع ہیں۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق فی الحال پاکستان کا طوفان ’آسانی‘ سے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے اس طوفان کو دیا گیا نام ’آسانی‘ سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی غصے کے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید