• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکاٹ لینڈ کے ماہر موسمیات سکاٹ ڈنکلین، فائل فوٹو
اسکاٹ لینڈ کے ماہر موسمیات سکاٹ ڈنکلین، فائل فوٹو

جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدت میں اضافے پر غیر ملکی ماہرین موسمیات نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ  آئندہ آنے والے دنوں میں گرمی مزید بڑھ سکتی ہے۔

ماہر موسمیات کے مطابق پاکستان کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، ملک میں پہلے ہی اپریل اور مارچ گرم گزر چکے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے ماہر موسمیات سکاٹ ڈنکلین نے بتایا کہ گرمی واقعی بے لگام ہے، بھارت کے بڑے حصے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ کرہ ارض کی شدید ترین گرمی جنوبی ایشیا کیلئے غیر معمولی نہیں ہے، اس خطے میں گرمیوں کا آغاز اب جلد اور دورانیہ طویل ہو رہا ہے۔

اسکاٹش ماہر موسمیات کے مطابق پاکستان کے لئے اپریل گرم ترین مہینہ رہا، جبکہ ہمالیہ میں بھی گرمی شدید رہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید