• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزہ ہاشمی نے نامور اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ورسٹائل اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی جاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ٹیلی ویژن اور فلموں کی نامور اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 

جیو انٹرینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’دل آویز‘ میں کنزہ ہاشمی اپنے سینئر فنکاروں کی آنکھ میں آنکھ ملا کر شان دار پرفارمنس دے رہی ہیں، کنزہ ہاشمی کی مضبوط اداکاری نے ڈرامہ شائقین کے دل جیت لیے ہیں  جس کے بعد اِنہیں اب صفِ اوّل کے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اس ڈرامے میں کِنزہ ہاشمی شوبز انڈسڑی کے نامور فنکار کاشف محمود اور جویریہ عباسی کے مدِمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل کی ’دل آویز‘ کی 5 اقساط نشر ہو چکی ہیں جبکہ آج رات ناظرین اس کی چھٹی قسط دیکھ سکے گیں۔

کنزہ ہاشمی کی ٹیلی فلم روپوش:

واضح رہے کہ اس سے قبل کنزہ ہاشمی جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم ’روپوش‘ میں بھی بہترین اداکاری کر کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا چکی ہیں، یہ ٹیلی فلم اب تک 125ملین بار دیکھی اور پسند کی جا چکی ہے۔

 ٹیلی فلم ’روپوش‘ میں وہ عبداللہ کادوانی کے بیٹے  ہارون کادوانی کے مدِمقابل نظر آئیں تھیں۔

کنزہ ہاشمی کا تعارف:

مستقبل قریب کی سُپر اسٹار کنزہ ہاشمی کی  7؍مارچ 1997ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ 

ان کے مشہور ڈراموں میں ’صلہ اور محبت‘، ’مورے سیاں‘، ’منچلی‘، ’سنگھار‘، ’فریب‘، ’مورمحل‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘، ’تشنگی دل کی‘، ’دلدل‘، ’عشق تماشا‘، ’سیرت‘، ’گل و گلزار‘، ’حقیقت‘، ’اُڑان‘، ’مہلت‘ اور ’آزمائش‘ وغیرہ شامل ہیں۔ 

’شادی زندگی کا مقصد نہیں‘

کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، شادی زندگی کا مقصد نہیں، میری شادی میں ابھی وقت ہے، جب وقت آئے گا تو شادی ہو جائے گی۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ ’ڈراموں میں پرفارمنس کو دل کش بنانے کے لیے میک اَپ اور جیولری میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہوں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید