• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی اونچی اُڑان، انٹربینک میں بلند ترین سطح پر، اوپن مارکیٹ میں 190 کا ہوگیا

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 190 کا ہندسہ بھی عبور کرلیا۔

کاروبار بند ہونے پر انٹربینک میں ڈالر 188 روپے 66 پیسے کا ہے، آج ڈالر 1 اعشاریہ 13 روپے مہنگا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 19 فیصد کم ہوئی ہے۔

انٹربینک میں 7 اپریل کو ڈالر کی بلند ترین قدر 189 روپے 30 پیسے تھی۔

انٹربینک میں 16 اپریل کی کم ترین سطح 181 روپے 55 پیسے تھی جہاں سے اب ڈالر 7 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر 190 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید