• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 504 پر بند ہوا ہے۔

پی ایس ایکس میں کاروباری دن کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس 384 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں آج 23 کروڑ 38 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 220 ارب روپے رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید