• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کو شوبز انڈسٹری کا سب سے جھوٹا اداکار قرار دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر اعجاز اسلم کو حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو دی کپل شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے کئے جانے والے سوالات کے بہت ہی بہترین انداز میں جواب دیئے۔ان سے جب یہ سوال کیا گیا ہے کہ انڈسٹری کا سب سے جھوٹا اداکار کون ہے تو انہوں نے ہنستے ہوئے اپنے سب سے بہترین دوست عدنان صدیقی کا نام لیا اور کہا کہ وہ بہت جھوٹے ہیں لیکن کسی کو تکلیف دینے کے حوالے سے نہیں بلکہ کسی کام سے بچنے کے لئے بڑی مہارت سے جھوٹ بول جاتے ہیں یا بات بدل دیتے ہیں۔یاد رہے کہ اعجاز اسلم کا شمار پاکستان اور فلم انڈسٹری میں ایک باصلاحیت اور قابل احترام اداکار کے طور پر ہوتا ہے وہ اپنے تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ بے حد دوستانہ روابط رکھتے ہیں یہی وجہ ہے تمام ہی اداکار نہ صرف ان کی عزت کرتے ہیں بلکہ اداکاری کے حوالے سے ان سے مشورے بھی لیتے ہیں۔ وہ بھی خلوص دل سے ان کو بہترین مشروروں سے نوازتے ہیں۔اعجاز اسلم نے نوے کی دہائی میں ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ڈرامہ سریل کشکول بطور اداکار ان کا پہلا ڈرامہ تھا، اعجاز اسلم ماڈلنگ اور اداکاری کے مشہور ڈیزائنر ہیں انہوں نے اس کی لندن سے باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔اعجاز اسلم اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں یہی وجہ ہے آج بھی کئی جوان اداکاروں سے زیادہ جواں اور ایکٹو نظر آتے ہیں انہیں مزاق میں مردوں کی ماہ نور بلوچ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ عمر بڑھنے کے ساتھ مزید پرکشش دکھائی دے رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید