• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہے، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہے، شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 13 اور 14 مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز  نے بتایا کہ  کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ بالائی اور وسطی سندھ، بالائی اور وسطی جنوبی پنجاب کے علاوہ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت معمول سے زائد ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی سندھ، بالائی، وسطی جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہیٹ ویو 15 مئی تک رہ سکتی ہے۔

ہیٹ ویو کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر کا درجہ حرارت دن میں معمول سے7 سے9 ڈگری زائد ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب، اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے6 سے8 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ خان پور، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری یا اس سےزائد بھی جاسکتا ہے جبکہ ملتان،بہاولپور اور دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد رہنےکا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا ہے کہ 12 سے 15 مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ ،سکھرمیں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید