• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 641 پوائنٹس گِر گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کم ہوکر بند ہوا ہے۔

کاروبار کی بندش پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 42 ہزار 863 ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 285 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 391 رہی۔

بازار میں 33 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 53 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 110 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید