• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عید پر ریلیز کی گئی پروڈیوسر عدنان صدیقی کی فلم ’دم مستم‘ کی کاسٹ لندن پہنچ گئی، جمعہ 13 مئی کو لندن میں منعقد کی جانے والی ’دم مستم نائٹ‘ میں پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر آواز کا جادو جگائیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں شامل عمران اشرف، امر خان، عدنان صدیقی، موسیقار نوید ناشاد، فرحان سعید اور دیگر فنکار بھی پرفارم کریں گے۔

نامور کوریو گرافر نگاہ حسین فن کاروں کو رقص پرفارمنس کی ڈائریکشن دیں دے گے، پروڈیوسر عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی پاکستانی فلموں کو سپورٹ کرتا چاہیے۔ اسی لیے میں دم مستم نائٹ میں اسپیشل پرفارمنس دے رہی ہوں۔فلم کا سپر ہٹ گیت ’تو ہیر میری‘ موسیقار اور گلوکار نوید ناشاد کے ساتھ پیش کروں گی

انٹرٹینمنٹ سے مزید