• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ کا سیکیورٹی پالیسی میں تبدیلی و نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ

فن لینڈ نے اپنی ملکی سیکیورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے نیٹو میں باقاعدہ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے آج فن لینڈ کے صدر اور  وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں اس نئی پالیسی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ فن لینڈ، یوکرین پر روسی حملے کے بعد عشروں سے جاری اپنی غیر فوجی وابستگی کی حامل سیکیورٹی پالیسی میں تبدیلی لا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے بھرپور حامی ہیں اور اس حوالے سے ملک کے اندر جن قوانین کی تبدیلی کی ضرورت ہے انہیں جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ساڑھے 5 کروڑ آبادی والے فن لینڈ کی روس کے ساتھ 1340 کلو میٹر سے زائد کی سرحد ملتی ہے۔ اس کے عوام روس کے ساتھ ہمیشہ امن کے حامی رہے ہیں۔

لیکن تازہ سروے کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد ملک میں نیٹو کے ساتھ وابستگی اختیار کرنے کی حمایت 80 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

فن لینڈ کے اس فیصلے پر روس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید