• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈراما انڈسٹری کے مقابلے ہم فلم انڈسٹری نہیں بنا سکے، فہد مصطفیٰ

کراچی (آئی ا ین پی) اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں اچھی فلم انڈسٹری نہیں بن سکی، البتہ ہماری ڈراما انڈسٹری بہت مقبول ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفی نے تسلیم کیا کہ انہیں نہ صرف ڈراما بنانا آتا ہے بلکہ اسے فروخت کرنا بھی آتا ہے جب کہ ان کے والد اداکار صلاح الدین تنیو صرف بہت ہی اچھے ڈرامے بنا پاتے تھے، ان سے پیسے کمانے کا فن انہیں نہیں آتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ حادثاتی طور پر شوبز میں آئے۔ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفی نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کا کرش رہی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے مگر اداکارہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری چند سال قبل 2019 تک ابھر رہی تھی مگر اب پھر سے پیچھے جاچکی ہے اور کوئی مانے یا نہ مانے ہماری فلموں کی جگہ بھارتی اور دیگر فلموں نے لے لی ہے۔فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ڈراما انڈسٹری کے مقابلے ہم فلم انڈسٹری نہیں بنا سکے، ہمارے پاس ٹی وی کے لیجنڈری اداکار تو موجود ہیں مگر فلموں کا کوئی بھی لیجنڈ اداکار نہیں، تاہم ہم بعض لوگوں کو زبردستی فلمی لیجنڈ بولتے ہیں۔

دل لگی سے مزید