• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن اسپین کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی شاندار تقریب

Spain N League Arrange Grant Ceremony On Youm E Takbeer
شفقت علی رضا......پاکستان مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد افضال نے حاصل کی ۔

تقریب سے قمر علی مہر چوہدری ، ایاز عباسی ،ایاز مٹھانہ ،ظفر پہلوان ، حاجی نوید وڑائچ ، راجو الیگزینڈر اور راجہ ضیاء صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، اس دن پاکستان پہلی اسلامی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے طور پر اُبھرا ۔

مقررین نے میاں محمد نواز شریف اورڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات کے جرات مندانہ فیصلوں نے پاکستانی قوم کو طاقتور بنایا ،جس کے لئے تمام قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔تقریب میں مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی اسپین کی قیادت بھی موجود تھی ۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پاکستان کے وقار کا دن ہے اس لئے آج اس تقریب میں تمام سیاسی پارٹیاں موجود ہیں ۔

اس موقع پر مسلم لیگی کارکنون نے یوم تکبیر کا کیک کاٹا اور تقریب کے اختتام پر حاضرین نے امت مسلمہ کے اتحادو اتفاق اورپاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی ۔

اس موقع پر انڈیا میں وفات پا جانے والے مسلم لیگی ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں ۔
تازہ ترین