• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، اعلامیہ ایس ای سی پی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ماہ اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔

ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 30 ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 3 ارب 50 کروڑ روپے ہے۔

ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق سب سےزیادہ رجسٹریشن ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں 434 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق آئی ٹی شعبے میں 355، ٹریڈنگ میں285 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، سروسز میں 195، ایجوکیشن اور ٹیکسٹائل میں 45 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق سیاحت 75، ہیلتھ کیئر 50، فارماسیوٹیکل 48 اور پاور جنریشن میں 26 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

تجارتی خبریں سے مزید