• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر اسکریننگ شروع


کورونا وائرس کے اومیکرون سب ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے قومی ادارہ صحت نےا قدامات کرتے ہوئے پاکستان بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکریننگ شروع کردی ہے۔

وزارت صحت کی ہدایت پر پاکستان کے ایئرپورٹس پر خلیجی ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب سے کراچی آنے والی پہلی پرواز کے 80 مسافروں کے کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے۔

سعودی ایئر کی پرواز سے کراچی آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون سب ویرینٹ کے مریض سامنے آنے کے بعد وفاقی وزارت صحت نے خلیجی ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کا فیصلہ کیا تھا اور سی اے اے حکام کو اس حوالے سے ہدایت جاری کی تھی۔

صحت سے مزید