• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی نے اینڈریو سائمنڈز کی موت پر کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایک اور عظیم کرکٹر دُنیا سے چلا گیا۔‘

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’اینڈریو سائمنڈز کو ایک آل راؤنڈر کے طور پر میچ سنبھالتے ہوئے دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی تھی جو منٹوں میں گیم بدل سکتا تھا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’زندگی بہت نازک ہے۔‘

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 11بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ اینڈریو سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید