• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی عالمی صورتحال کا جائزہ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو منظر طریقے سے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا سرویلنس کے لیے ایئر پورٹس پر ریپڈ ٹیسٹنگ رینڈم طریقے سے جاری تھی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کےلیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ تمام داخلی راستوں پر رپورٹ ہونے والے کسی بھی کیس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ علاج سے پہلے احتیاط ہی کورونا وباء کو ملک میں پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید