• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائمنڈز کا کیریئر تنازعات میں گھرا رہا، اسی طرح ختم ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز)اینڈریو سائمنڈز کا کرکٹنگ کریئر تنازعات میں گھرا رہا ۔ آسٹریلیا میں2008میں ’’ بارڈر گواسکر ٹرافی‘‘ کے دوران ان کی ہربھجن سنگھ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ سائمنڈز نے بھارتی کرکٹرز پر نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے کا الزام لگایا تھا۔ان کا موقف تھا کہ ہربھجن نے انہیں تلخ ’منکی‘ یعنی بندر کہا ۔ یہ اسکینڈل منکی گیٹ کہا جاتا ہے۔ تاہم ہربھجن سنگھ نے ہمیشہ اس کی تردید کی۔ 2009میں انھیں تادیبی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے گھر بھیج دیا گیا، جس کی وجہ سے ان کے بین الاقوامی کیریئر کا خاتمہ ہوا۔ 2005 کے دورۂ انگلینڈ کے دوران، کارڈف میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ میں نشے میں دھت ہونے کے باعث انھیں دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ اگست 2008میں، انھیں ڈارون میں آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے گھر بھیج دیا گیا جب وہ مچھلی کا شکار کرنے کے لیے ٹیم کی ایک لازمی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
اسپورٹس سے مزید