• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں عمران کے ساتھ عوام ہے، لوگ تو یزید اور فرعون کے ساتھ بھی بہت تھے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر‘ٹی وی رپورٹ) پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت امریکا نے نہیں اللّٰہ نے گرائی ہے‘عمران خان کو کراچی کے لوگوں سے ان کے لئے کچھ نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے تھی اس طرز عمل پر کراچی نے فیصلہ کیا کہ کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا۔اللّٰہ انسان کو دے کر اس کا ظرف اور چھین کر صبر آزماتا ہے۔

عمران خان اللّٰہ تعالیٰ کے دونوں ہی امتحانات میں ناکام ہوچکے ہیں‘عمران خان خود ہی وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس، اور خود ہی چیف الیکشن کمشنر بننا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے کسی اہم اور حساس عہدے کے لئے ذہنی طور پر مس فٹ ہیں ‘یہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ لوگ بہت ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ لوگ فرعون، کربلا میں یزید کے ساتھ اوربانی متحدہ کے ساتھ بھی بہت تھے.

 تحریک لبیک پاکستان بھی لوگوں کوسڑکوں پر لائی تھی ‘ کیا عمران خان نے ان کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو نکالا؟وزیراعظم ہاؤس اور کوئی گورنر ہاؤس یونیورسٹی میں تبدیل نہیں ہوا‘ امریکا آزادی کا نعرہ مارکر عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں‘عمران خان کی امریکا سے واپسی پر بھارت نےکشمیر کوہڑپ کرلیا‘عافیہ صدیقی آج بھی امریکی جیل میں ہے،آپ کو شرم نہیں آئی،جو آپ کو ووٹ نہ دےآپ اسے مار دینا چاہتےہو،ایٹم بم گرانا دینا چاہتے ہو،سبزیوں اورپیٹرول کی قیمت بڑھنےپرلوگ آپ کو بددعا دے رہے ہیں‘.

امریکا سے آزادی کی نام نہاد مہم چلانے والے اگر امریکا کے دورے سے واپسی پر عافیہ صدیقی کو ساتھ لاتے تو آج آپ کے قول کی سچائی پر قوم یقین کرتی‘کوٹہ سسٹم کو ختم کر ے کے لیے ایم کیو ایم بنی لیکن وہ بازاری ہوگئی‘زرداری پی ایس پی کو ایم کیوایم سمجھنے کی غلطی نہ کریں‘.

آصف زرداری نے اسمبلی کے فلور پر مہاجروں کو پناہ گزین اور ہندوستان سے بھاگ کر آئے ہوئے لوگ کہہ کر انتہائی غیرذمہ دارانہ اور تعصبانہ بیان دیا ہے۔ زرداری کو بتانا چاہتا ہوں مہاجر پناہ گزین نہیں بلکہ ایک بین الاقوام معاہدے کے تحت آئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت جو ہندؤں نے پاکستان میں چھوڑا وہ ہندوستان سے آئے مسلمانوں کو ملنا تھا اسے ہی متروکہ سندھ کہتے ہیں۔

متروکہ کا مطلب ترک شدہ زمینوں اور جائیدادوں کا مالک بننا تھا جو آپ جیسے حکمران ہڑپ کر کے بیٹھ گئے،ٹی ایل پی کے لوگ لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آئی تو کیا حکومت نے عوام کی تعداد دیکھ کر انکی بات مان لی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں باغ جناح گراؤنڈ میں خواتین کے عظیم الشان جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘.

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگ جوجلسہ گاہ مردوں سےنہیں بھرسکے وہ مصطفی کمال کی آوازپرخواتین سےبھرگیا‘ظالم حکمرانوں کی کی حکومت ختم ہونےوالی ہے،اب ہم پرسکون سے بیٹھنا حرام ہے‘کراچی کے مسئلہ کا حل نہ تو کوئی لسانی جماعت ہے اور نا ہی باہر سے آئی ہوئی کوئی قومی جماعت ہے‘اہلیان کراچی کے پاس اپنے مسائل حل کروانے کے لیے پی ایس پی کی صورت میں پاس واحد آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئے تو پاکستان لیکر آئے،آصف زرداری تمہیں کرپٹ ایم کیو ایم کی عادت ہوگئی ہے۔

لوگ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے جھانسے میں نہیں آئیں گے‘جس دن ہمارے پاس مینڈیٹ آیا اس دن کوٹہ سسٹم کو ختم کرکہ دکھائیں گے۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہناتھاکہ عمران خان نے علیم خان، جہانگیرترین کوباہرنکال کر بتادیاکہ وہ احسان فراموش بھی ہے ۔

آج پتہ چل گیاکہ تم نااہل ہوتم یونین کونسل بھی نہیں چلا سکتے ‘ عمران خان آپ غلط راستے پر جا رہے ہو ، امریکا سےنہیں اللہ سےبات کرو،عمران خان کےپاس چارسال بعدکہنےکوکچھ نہیں ہے،عمران خان کےپاس بتانےکیلئےصرف یہ ہےکہ فرح گوگی بےقصور ہے۔

اہم خبریں سے مزید