• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے سی پیک کے مسائل حل کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(خبرایجنسی)وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے چینی کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے گزشتہ دور حکومت میں سست روی کا شکار سی پیک منصوبوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے بھجوائے جانے والے مراسلے کے مطابق تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے چیف سیکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ بھجوائی گئی تفصیلات کا جائزہ لیکر چینی کمپنیوں کو منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور مسائل حل کرنے سے متعلق تجاویزجلد ارسال کی جائیں تاکہ ان مشکلات کو دور کرکے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید