• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کے کنڈیشننگ کیمپ کا لاہور میں آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے پاکستانی کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ پیر سے قومی ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہوگیا۔ کپتان بابر اعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہیں۔نائب کپتان شاداب خان نے مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد کیمپ میں شرکت کی۔ فخر زمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر نے کیمپ کے پہلے سیشن میں شرکت نہیں کی یہ تینوں کھلاڑی پیر جبکہ بابر اعظم وطن لوٹ کر اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔ کوچ عمر رشید کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیک پر کام ہوگا۔کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف ،بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نےکیمپ کے بارے میں بتایا۔ شان ٹیٹ جو اب آسٹریلیا سے انگلینڈ شفٹ ہوگئے ہیں انہوں نے کیمپ سے قبل پی سی بی حکام کو رپورٹ کی۔ وہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں والد کے انتقال کی وجہ سے تاخیر سے آئے تھے۔