• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز سے ون ڈے میچز سہ پہر چار بجے شروع کرنے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے اس دوران لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ آئندہ ماہ پنڈی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے میچ سہ پہر چار بجے شروع کرنے کی تجویز ہے جو رات بارہ بجے ختم ہوں گے۔ جون میں پنڈی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوگا۔عام طور پر پاکستان میں ون ڈے دوپہر دو بجے شروع ہوتے ہیں۔ چار بجے سے رات بارہ بجے تک دھوپ ضرور کم ہوگی لیکن موسم گرم ہی ہوگا پھر فلڈ لائٹس آن ہونے سے اس میں اضافہ ہوگا۔ میچ ملتان منتقل ہوتے ہیں تو وہاں گرمی اور زیادہ ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید