• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواے ای، امارات ٹیلی کام نے4.4ارب ڈالر سے برطانوی کمپنی ووڈا فون کے 10فیصد حصص خرید لیے

لندن (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (امارات ٹیلی کمیونی کیشن گروپ) نے برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون کے 10فیصد کے قریب حصص خرید لیے جن کی مالیت 4.4ارب ڈالر ہے۔ رائٹرز نے امارات ٹیلی کمیونی کیشن کے حوالے سے بتایا کہ اس نے ووڈا فون میں 4.4ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو کل حصص کا 9.8فیصد ہے،تاہم پوری کمپنی کی خریداری کا کوئی ارادہ نہیں۔امارات ٹیلی کام نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ اپنے کاروبار کو نئی منڈیوں تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یورپ سے سے مزید