• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھائی جائے، سعید شیخ

اسٹاک ہوم (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ نے چیف کوآرڈی نیٹر یوتھ ونگ یورپ شہزادہ عثمان کے ہمر یورپ کے دیگر چیپٹرز کا دورہ کیا۔ان چیپٹرز میں ڈنمارک، جرمنی، ہالینڈ اور بلجیم سرفہرست رہےجہاں ن لیگ کی قیادت کے احکامات کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری پاکستان لانے کے حوالے سے معاملات زیرِ غور رہے۔ڈنمارک کے دورے پر سعید شیخ کی ملاقات چیئرمین ن لیگ ڈنمارک یعقوب جاوید سے ہوئی، ملاقات میں اسکینڈے نیویا میں مسلم لیگ ن کی تقریبات مل جل کر کروانے پر اتفاق ہوا جبکہ لیگی قیادت کو اسکینڈے نیویا کے دورے کی دعوت کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔جرمنی کے دورے پر سعید شیخ کی ملاقات پاکستانی کاروباری شخصیت میاں مبین اخترسے ہوئی، مبین اختر کی جانب سے سعید شیخ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن جرمنی کے عنصر بٹ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، میاں مبین اختر سے سعید شیخ نے یورپ کے بڑے ممالک سے سرمایہ کاری پاکستان لے جانے کے حوالے سے گفت وشنید کی، مرحلہ وار سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات کی جرمنی میں نمائش کے معاملات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔بلجیم میں بھی مقامی قیادت کی جانب سے سعید شیخ اورشہزادہ عثمان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جہاں برسلز کی پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات محمد ناصر اور چوہدری پرویز اقبال لوہسر سے ملاقات ہوئی، تقریب میں ن لیگ بلجیم کی جانب سے کشمیر کاز کے لئے برسلز کے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے پر ن لیگ سویڈن کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی جبکہ مسئلہ کشمیر پر یورپ بھر کے چیپٹرز کے یکجا ہوکر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔دورہ ہالینڈ پر سعید شیخ کی ملاقات ن لیگ کے عہدیداران طاہر اقرار شاہ، جاوید بٹ، فیصل منظور سے ہوئی ۔ دورے کے اختتام پر سعید شیخ نے نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دورے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے ترغیب دینا تھا کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اوورسیز پاکستانی خود بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے دیگر قومیتوں کے لئے مثال قائم کریں ، کیونکہ جب ہم کسی غیر ملکی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کہتے ہیں تو ان کا سب سے پہلا سوال ہی یہ ہوتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی خود کیوں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قائد ن لیگ میاں نواز شریف اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے اس مشن کو کامیاب بنانا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا رجحان پاکستان میں بڑھا کر نا صرف ملکی معیشت کو سہارا دینا ہے بلکہ اس سے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگےاور عام آدمی بھی اس سرمایہ کاری سے براہ راست استفادہ حاصل کرسکےگا۔
یورپ سے سے مزید