• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار شاہ قتل کیس میں ملزم کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ن لیگ کے رہنما وقار شاہ قتل کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن اسحاق عرف بوبی عرف حسین کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت عالیہ نے سزائے موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ن لیگ لائر ونگ کے نائب صدر وقار شاھ ایڈووکیٹ قتل کیس میں ملوث کالعدم تنظیم کے رکن کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن اسحاق عرف بوبی عرف حسین کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ ملزم نے مفرور ساتھیوں کے ہمراہ یکم اپریل 2014 کو مین یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن لائر ونگ کے نائب صدر وقار شاہ ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے تھے۔ ملزم اسحاق عرف بوبی عرف حسین کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ملزم اسحاق عرف بوبی عرف حسین آرمی کے جوانوں، امجد صابری قتل سمیت دیگر کیسز میں بھی سزا ہوچکی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید