• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس او کے تحت یوم مردہ باد امریکہ و نامنظور اسرائیل ریلی

کراچی (اسٹاف رپوررٹر) امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے فلسطینیوں پر مسلسل جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں پیر کو اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف ʼʼیوم مردہ باد امریکہ و نا منظور اسرائیلʼʼ کے عنوان سے منایا ۔ اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی امریکہ مردہ باد و نامنظور اسرائیل ریلی نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا کامران عابدی، مجلس وحدت المسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری، ہیت آئمہ مساجد کے رہنماء علامہ رضی حیدر، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما مولانا باقر زیدی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 14 مئی وہ دن ہے کہ جس دن اسرائیل کا ناپاک وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی طرح گھونپا گیا اور 16 مئی وہ دن ہے کہ جب امریکا نے ناجائز اولاد کے وجود کو نہ صرف سفارتی سطح پر تسلیم کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید