• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن، ماہ اپریل میں ایک گاڑی بھی فروخت نہ ہوسکی

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں اپریل میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا ۔

 یہ لاک ڈاؤن کا اتنا سخت تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپریل میں شنگھائی میں ایک گاڑی بھی فروخت نہیں ہوئی۔

 اگر آپ کو علم نہ ہو تو یہ جان لیں کہ آبادی کے لحاظ سے شنگھائی دنیا کا تیسرا بڑا شہر ہے جس کی آبادی ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے اور وہاں لاک ڈاؤن کو 6 ہفتوں سے زیادہ وقت ہوچکا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ووہان میں کورونا کی وبا کے 2 سال بعد شنگھائی میں کوویڈ کی بدترین لہر کے بعد وہاں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس کے دوران ڈھائی کروڑ میں سے بیشتر رہائشی اپنے گھروں یا رہائشی اپارٹمنٹس تک محدود ہوگئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید