• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایل ای 2امتحان، پاسنگ مارکس 70فیصدبرقراررکھنےکافیصلہ

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) نیشنل میڈیکل اور ڈینٹل اکیڈمک بورڈ43 ویں اجلاس میں غیر ملکی گریجویٹس کی جانب سے اتھارٹی کو پیش کئے گئے مطالبات پر غورکیاگیا۔ جن میں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کو لائسنس کے حصول کیلئے این ایل ای 2 امتحان کی شرط کو ختم یا واپس لیا جائے یا اس امتحان کو پاس کرنے کی شرح کو 50 فیصد پر لایا جائے شامل تھے ۔ نیشنل میڈیکل اور ڈینٹل اکیڈمک بورڈ نےکہا این ایل ای امتحان کا بنیادی مقصد ایک گریجویٹ کی قابلیت کو جانچنا ہے۔ اس لیےاین ایل ای 2 امتحان کو پاس کرنے کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں ہوسکتا چنانچہ موجودہ پاسنگ 70فیصد پر ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید