• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کر نیوالے دو افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بنوں اور کرک سے 2 ملزموں وسیم خان اور محمد اشفاق خان کو گرفتار کیا جو جعلی فحش ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھے۔ دونوں ملزموں کے خلاف دو ایف آئی آرز درج لی گئیں ۔ گیجٹس کو قبضے میں لے کر فرانزک تجزیہ کے لیے بھیج دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید