• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 بالی ووڈ کے معروف اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اہلیہ، اونتیکا ملک سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران خان اپنی بیوی اونتیکا سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتے، اپنی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والے عمران خان نے اونتیکا ملک سے 2011ء میں شادی کی تھی۔

اداکار عامر خان اور اونتیکا ملک کی ایک بیٹی بھی ہے جو 2014ء میں پیدا ہوئی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی 2019ء میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سے اب تک جوڑے میں صلح نہیں ہوسکی ہے اور اب 2022ء میں اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان اور اونتیکا ملک جَلد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید