• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی تنزلی سے تاجروں کو نقصان ہو رہا ہے، نعمان کبیر

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نعمان کبیر کا کہنا ہے کہ معیشت کی تنزلی سے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، روپیہ کٹی پتنگ کی مانند گر رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان کبیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے ہم نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر تجاویز دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی اور سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 2 چھٹیاں کر دینی چاہئیں، ہفتے میں ایک دن فیول فری ڈے کے طور پر منایا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں اور لگژری آئیٹمز کی امپورٹ پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

خیال رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں ڈالر 200 روپے کا ہونے جارہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان سے رابطہ کرکے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اظہار تشویش کیا تھا۔

ملک بوستان نے وزیر اعظم کو تجارتی خسارہ بڑی وجہ قرار دیکر لگژری آئٹمز پر پابندی کی تجویز دی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید