• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عبدالحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ حفیظ شیخ پر قومی خزانے کو 11.25 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وفاقی وزیر خزانہ تھے۔

قومی خبریں سے مزید