• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنفیوشس انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی کا ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان

کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ خودکش حملے کے بعد کنفیوشس انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی نے ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے جاری شدہ اعلان کے مطابق تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں 23 مئی سے بحال ہوں گی، تاہم تدریس اور تمام کلاسیں آن لائن ہوں گی۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں خودکش حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے میں وین ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔

 یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین نے کو نشانہ بنایا، دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید