• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے صدارتی ریفرنس پر فیصلے کو اہم سنگِ میل قرار دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو اہم سنگِ میل قرار دے دیا۔ 

اپنے بیان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ضمیر فروشی اور لوٹاکریسی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوٹاکریسی پارلیمانی نظام حکومت کی روح کیخلاف اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‏چند کوڑیوں کی خاطر ضمیر بیچنے والوں کو نہ قانون اور نہ ہی عوامی عدالت میں پناہ ملے گی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ آگیا۔

اس فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف ارکان تاحیات نااہلی سے بچ گئے لیکن اسمبلی کی موجودہ مدت میں ڈی سیٹ ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، نااہلی کی مدت کے تعین کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، پارلیمنٹ اس حوالے سے قانون سازی کرے۔

قومی خبریں سے مزید