• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کیلئے درخواست، ترکی ناراض

انقرہ(اے ایف پی/جنگ نیوز)سوئیڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شمولیت کیلئے آج (بدھ کو )درخواست دینے جارہے ہیں ، تاہم ترکی نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کو منانے کیلئے سویڈن اور فن لینڈ کے وفود انقرہ آنے کی زحمت بھی نہ کریں۔صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنے ایوانِ بالا تک دہشت گردوں کو جگہ دی ہوئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید