• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،6 منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 منشیات فروش، 7 جواری، 2 غیر قانونی گیس، 4 تیز رفتار، 3 اشتہاری مجرمان، 2 عدالتی مفرور اور ایک رہائی یافتہ عادی مجرم سمیت 25 ملزمان کوگرفتار کرکے 44 لٹر شراب، 820 گرام چرس اور زر جواء 43000 روپے برآمد کرلئے،پولیس نے ملزم ملزم شہزاد سے 4 لٹر شراب، صابر سے 480 گرام چرس، سہیل سے 200 گرام چرس، ملزم جاوید سے 140گرام چرس، علی شیر سے 20 لٹر شراب اور ملزم تنویر سے 20 لٹر شراب برآمد کر کے مقدما ت درج کر لیے، پولیس تھانہ گلگشت نے 7 جواریوں سے 43000 روپے برآمد کر لیے، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان محمد اعظم اور اللہ نواز کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے پر گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم محمد عادل، نثار احمد، ریاض اور عابد کو تیز رفتار اور خطرنا ک انداز سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، تھانہ صدر جلالپور پولیس نے والدہ کو تشدد کا بنانے کے الزام میں بیٹے غلام عباس اور اسکے دوست صابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملتان سے مزید