• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 4 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے 4 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ،ان میں 9 سالہ مجاہد، 11 سالہ کاشف، 9 سالہ اسمٰعیل، 12 سالہ بلال شامل ہیں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کچھ روز قبل حفاظتی تحویل میں لئے گئے 3 بچے 8 سالہ ابراہیم، 12 سالہ سہیل، 9 سالہ عامر کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ملتان سے مزید