• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجیہہ سواتی قتل کیس، شریک ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ پیش

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکا نے امریکی نژاد وجیہہ فاروق سواتی قتل کیس میں شریک ملزمہ زاہدہ کی درخواست ضمانت پر سماعت وکیل کے سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے بیس مئی تک ملتوی کر دی۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل کی میڈیکل افسر نے ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق 47سالہ زاہدہ ذہنی طور پر نارمل تاہم سترہ برس سے شوگر کی مریضہ ہے جسے جیل مینوئل کے مطابق روزانہ 700ملی لٹر دودھ اور جیل ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہولی فیملی ہسپتال کی گائنا کالوجسٹ جیل میں اس کا معمول کا چیک بھی کرتی ہے، رپورٹ کے مطابق ملزمہ کو ایسا کوئی مرض لاحق نہیں جس سے اس کی جان کو خطرہ ہو، گزشتہ روز اس رپورٹ پر وکلاء نے بحث کرنا تھی تاہم ملزمہ کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید