• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشری میں نسلی تعصب بلوچ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، بلوچ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر) بلوچ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ ودیگر ارکان کا ایک اجلاس ہوا جس میں صدر بلوچ بار ایسوسی ایشن کامریڈ رسول بخش بلوچ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری آغا نادر شاہ بلوچ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری اسحاق بلوچ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری دستگیر بلوچ ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری سمیع بلوچ ایڈووکیٹ و سینئر ارکان آغا ظاہر شاہ ایڈووکیٹ عبدالمالک بلوچ ایڈووکیٹ وسیم کامران بلوچ ایڈووکیٹ غلام حیدر مینگل ایڈووکیٹ جمال خان لاشاری ایڈووکیٹ اسحاق ہزارہ ایڈووکیٹ عزیز بلوچ ایڈووکیٹ جمیل احمد بلوچ ایڈووکیٹ قدیر بلوچ ایڈووکیٹ نادر لانگو ایڈووکیٹ شریک ہوئے اجلاس میں بلوچ وکلاء کے ساتھ جوڈیشری میں ناانصافیوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت 2009ء سے بلوچ وکلا کو دیوار سے لگایا گیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اعلیٰ عدلیہ سے لیکر ماتحت عدلیہ تک بلوچ ججز کیساتھ ہر طرح سے ناانصافی تواتر کے ساتھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو اب آنے والے 30سال تک ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے عہدے سے ہمیشہ کے لئے ایک بڑی سازش کے تحت دور رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے لئے ایسے بلوچ وکلاء کو لیا جاتا ہے جن کی عمر ریٹائرمنٹ کے نزدیک ہو جو بمشکل 2/3بطور ججز کام کرسکیں اور بعد میں انہیں فارغ کیا جاتا ہے اور حتیٰ کہ کچھ ججز کو پنشن کی مراعات بھی نہیں دی گئیں انہوں نے کہا کہ سال 2009ء سے اب تک تمام مثالیں موجود ہیں۔
کوئٹہ سے مزید