• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر)پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان زون کا ہنگامی اجلاس ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ کے دفتر میں ہوا جس میں تمام ڈی جیز سمیت ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ ایپکا لائیوسٹاک کوئٹہ یونٹ کے ایک مخصوص ٹولے نے ڈیپارٹمنٹ کا ماحول خراب کر رکھا ہے، حالانکہ ایپکا لائیوسٹاک کوئٹہ یونٹ کے متعدد سینئر ارکان بھی ڈیپارٹمنٹ کے آئینی اور انتظامی معاملات میں شر پسند عناصرکی بے جا مداخلت کے خلاف ہیں، PVMA بلوچستان زون کی ایگزیکٹو کونسل نے متعدد قراردادیں منظورکیںجن میں ایپکا لائیوسٹاک کوئٹہ یونٹ کی بلیک میلر ٹولے کی اپنی قانونی دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے کی عمل کی مذمت اور مز احمت کا بھی فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعرات 19 مئی 2022 کو اینیمل سائینس انسٹیٹیوٹ میںجنرل باڈی اجلاس دن 11 بجے منعقد ہوگاجس میں مستقبل اور آنے والے انتخابات کا بھی فیصلہ ہوگا، اجلاس کے بعد شرکاء کی کثیر تعداد نے DG آفس اور سیکرٹری آفس جاکر آفیسرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عزم کا مظاہرہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید