• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا انفرا اسٹرکچر 5G ٹیکنالوجی کیلئے تیار نہیں

پاکستان کی صرف ایک فیصد آبادی فائیو جی ہینڈ سیٹ خریدنے کی استطاعت رکھتی ہے
پاکستان کی صرف ایک فیصد آبادی فائیو جی ہینڈ سیٹ خریدنے کی استطاعت رکھتی ہے

 پاکستان کا انفرا اسٹرکچر آئندہ 2 سال تک فائیوجی ٹیکنالوجی کے لیے تیار نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملک میں کام کرنے والی موبائل کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ 10 فیصد ملکی آبادی کو کسی قسم کی موبائل، ٹیلی کام سروسز میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی انٹرنیٹ سے محروم ہے، اولین ترجیح ہر پاکستانی تک تیز ترین فور جی ٹیکنالوجی پہنچانے پر ہونی چاہیے۔

عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صرف ایک فیصد آبادی فائیو جی ہینڈ سیٹ خریدنے کی استطاعت رکھتی ہے، ایسی ٹیکنالوجی پر زر مبادلہ خرچ کرنا جو صرف امیروں کی دسترس میں ہو ٹھیک نہیں۔

قومی خبریں سے مزید